ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش میں بی جے پی کی سونامی پر عمر عبداللہ نے کہا 2019کے انتخابات کو بھول جائیں اورمودی لہر کے خلاف 2024 کے انتخابات کی تیاری کریں

اتر پردیش میں بی جے پی کی سونامی پر عمر عبداللہ نے کہا 2019کے انتخابات کو بھول جائیں اورمودی لہر کے خلاف 2024 کے انتخابات کی تیاری کریں

Sun, 12 Mar 2017 03:00:00    S.O. News Service

نئی دہلی،11مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)نیشنل کانفرنس کے لیڈرعمر عبداللہ نے آج کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی سونامی ہے نہ کہ ایک چھوٹے تالاب میں اٹھنے والی لہر۔ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کو 2019کو بھول کر 2024کے عام انتخابات کے لئے تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عبداللہ نے کہا کہ ملک بھر میں کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو مودی کا مقابلہ کر سکے اور کوئی ایسی پارٹی نہیں ہے جو 2019میں بی جے پی کو چیلنج دے سکے۔

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن کوصرف تنقید کرنے کے بجائے مثبت اختیارات کے طور پر اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور دیگر ریاستوں کے نتائج یہ امید جگاتے ہیں کہ بی جے پی ناقابل شکست نہیں ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر کہا کہ مختصر ا ملک بھر میں آج ایسا کوئی لیڈر نہیں ہے جو 2019میں مودی اور بی جے پی کا مقابلہ کر سکے۔ایسے میں ہمیں 2019کو شاید بھول جانا چاہیے اور 2024کی تیاری شروع کرنی چاہیے۔عبداللہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ تقریبا تمام ماہرین اورتجزیہ کاروں نے اتر پردیش میں اس لہر کو کیسے چھوڑ دیا؟ یہ سونامی ہے نہ کہ ایک چھوٹے سے تالاب میں لہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، گوا اور منی پور سے یقینی طور پر یہ اشارہ ملے گا کہ بی جے پی ناقابل شکست نہیں ہے بلکہ تنقید سے مثبت متبادل کی جانب حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،میں نے پہلے بھی کہا ہے اور پھر کہوں گا کہ ووٹروں کو ایک متبادل ایجنڈا دینے کی ضرورت ہے جو اس پر مبنی ہو کہ ہم بہتر کریں گے۔عبداللہ نے کہا کہ وزیر اعظم پر تنقید کرنے سے ہمیں کچھ ہاتھ نہیں لگے گا اور ووٹروں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ان کے پاس ایک آپشن موجود ہے جس کے پاس ایک واضح روڈ میپ ہے۔


Share: